پنجگور (ھمگام نیوز) تسپ مشین سر دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
پنجگور کے علاقے تسپ مشینِ سر گرلز ہائی سکول کے سامنے دکان میں محمودنامی دکاندار پر حملہ کیا گیا دکاندار اور دوسرے فریق کے درمیان شدید جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ اس وقت پیش آیا جب محمود ولد رفیق کے پرچون کے دکان میں اعجاز ولد اسحاق دکان میں سودا کی غرض سے خوردنوش کے سامان خریداری کے لیئے گئے۔
دکاندار اورگاھک کے درمیان بدکلامی ہوا جس کے باعث شام کے وقت دوسرے فریق نے محمود ولد رفیق کے دکان پر اندھا دند فائرنگ کھول دی پھر دونوں فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین آپس میں ہمسایہ بتایا جاتا ہے۔