گوادر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں آج صبح قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
حملہ گوادر کے علاقے جیوانی پانوان میں ہوا۔
ہمگام زرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمبولینس بھی جاہ وقوع کی جانب رواں ہوگئی ہے۔
حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج کی جانب سے مختلف سمتوں سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
زرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد ریاستی فورسز نے علاقے کے انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کی ہے
یاد رہے رواں ماہ پاکستانی فورسز پر جیوانی میں دو حملے ہوئے ہیں جنکی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ـ