جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںگواش سی پیک روڈ پر سیندک پروجیکٹ کے ٹرالرز پر حملہ، پنجابی...

گواش سی پیک روڈ پر سیندک پروجیکٹ کے ٹرالرز پر حملہ، پنجابی کارندے زخمی

خاران (ھمگام نیوز) خاران کے علاقے گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی استحصالی پراجیکٹ کے ٹرالرز پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی ٹرالر گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں سیندک منصوبے سے جڑے کم از کم دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنکا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سیندک استحصال پراجیکٹ کے مذکورہ ٹرالر اور دیگر بڑی گاڑیاں عرصہ دراز سے خاران گواش سی پیک لنک روٹ کو استعمال کررہی ہیں، تاہم اس سے قبل زیادہ تر نوشکی سے گزرا کرتی تھیں۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں استحصالی منصوبوں پر اس طرح کی کاروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز