کوئٹہ( اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کہا ہے کہ آج بمورخہ 24 فروری کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گواش سی پیک روڈ پر پولیس تھانے کے قریب سیندک پروجیکٹ کے تین ٹرالروں پر گھات لگا کر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں پنجاب کے علاقے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سیندک منصوبے کے دو کارندے ہلاک و زخمی ہوگئے۔

قابض ریاست نے 6 سال قبل خاران میں چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈور سے منسلک روٹ کو تفتان ہائی وے سے لنک کرنے پر کام شروع کیا، جہاں سے آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ٹرالرز وسائل نکالنے والی مشینری لے کر سیندک جاتے ہیں۔

قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ایسے منصوبوں پر مستقبل میں ہمارے حملے جاری رہیں گے۔