شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںمزنبند آپریشن؛ آٹھ میں سے آخری لاش کی شناخت بھی ہوگئی

مزنبند آپریشن؛ آٹھ میں سے آخری لاش کی شناخت بھی ہوگئی

کیچ (ھمگام نیوز) گزشتہ روز مند اور دشت کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزنبند میں پاکستان آرمی کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 8 میں سے ایک آخری لاش کی شناخت بھی ہوگئی۔

مزنبند آپریشن میں کے بعد تربت کے اسپتال میں لائی گئی ایک آخری لاش کی شناخت شہزاد ولد مولاد بخش سکنہ گومازی تمپ کے نام سے شناخت کرلی گئی ہے۔

اس سے قبل جن سات لاشوں کی شناخت کی گئی تھیں ان میں جلال ولد حسن سکنہ تلمب مند، طالب ولد یٰسین سکنہ مھیر مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو دشت اور مولا بخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو دشت، ملا محمد کریم ولد شے محمد سکنہ گوبرد مند، کیپٹن منصور ولد شفیع محمد سکنہ بلوچ آباد مند اور ھزاع ولد محمد سالح سکنہ گواک مند شامل تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز