یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںتربت اور کولواہ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

تربت اور کولواہ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ہفتہ چار مارچ کو آٹھ بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر ائیرپورٹ کے سیکیورٹی کیلئے قائم چیک پوسٹ اور ساتھ میں موجود مورچے پر بیک وقت بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، چیک پوسٹ اور مورچے میں موجود دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے کولواہ، جِرک میں قائم فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے چار مارچ رات نو بجے ایل ایم جی،راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز