شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںزاہدان ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

زاہدان ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

 

زاہدان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو زاہدان شہر میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا ۔

 

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ شہری محمد ریگی ساکن اولڈ روڈ زاہدان شہید ہوگئے۔

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سادہ لباس اہلکاروں نے بغیر پیشگی انتباہ اور محض گاڑی پر شک کرتے ہوئے اس پر فائرنگ جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ بلوچ شہریوں پر سیکورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسی سمیت پولیس کی براہ راست فائرنگ سے ہر سال سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں اور بعض مقتولین کے لواحقین کی شکایات کے باوجود عدالتی نظام نے کبھی بھی قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز