کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض فورسز نے آج بروز ہفتہ مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے دو نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق قابض فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت صابر بلوچ ولد ماسٹر عبدالغنی اور حمید ولد بابو امبی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

خیال رہے پسنی اور کلانچ میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحانہ آپریشن تاحال جاری ہے تاہم، دوران آپریشن قابض فورسز نے امبی اور کلانچ سے اب تک 5 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔