پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںنوشکی آج چوتے روز بھی فوجی بربریت جاری رہا

نوشکی آج چوتے روز بھی فوجی بربریت جاری رہا

 

کوہلو (ھمگام نیوز) مختلف علاقوں میں آج چوتے روز بھی قابض پاکستان آرمی کی بربریت جاری رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق کوہلو کے مختلف علاقوں کاہان، نساؤ، سوریں کور، جنتلی اور سخین سمیت پہاڑی و میدانی علاقوں میں آج چوتے روز بھی فوجی بربربیت جاری رہا ہے۔

 

پاکستان آرمی کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور زمینی فوج نے ان علاقوں میں بربریت کرکے متعدد مری بلوچوں کو اغواء کرکے لاپتہ کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے انکی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

جب کہ پہاڑی علاقوں میں بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدید شیلنگ کی گئی تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

یاد رہے کہ دوسرے روز پاکستان آرمی نے جنتلی سے اسکول ٹیچر جاوید مری اور بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم عبدالستار مری سمیت 9 مقامی بلوچوں کو اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا۔

 

آج ھمگام نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم عبدالستار مری کو مقامی متعبر کی فوج سے ملاقات کے بعد رہائی مل گئی ہے تاہم اسکول ٹیچر سمیت دیگر 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز