1. اسلام آباد (ھمگام نیوز) پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آواروں کا تعقب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جب کے تین اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار محمد اظہراقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمدعیسیٰ شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ساگو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے روک لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھر جنوبی میں وزیرستان سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی ہلاک ہوگیا، واقعے میں 7 سپاہی زخمی، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی قیادت کر رہا تھا کہ اس دوران جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز کی ٹیم اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہو گیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ان کی ٹیم نے عسکریت پسندوں کا بھرپور مقابلہ کیا، بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے، بریگیڈئیر مصطفیٰ برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے تھا۔