کوئٹہ(ھمگام نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، اگلے 24گھٹنوں کے دوران مختلف شہروں میں برف باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

 

 محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان،سبی،جعفرآباد،نصیرآباد،زیارت،چمن،پشین،جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار،تربت ، آواران، پنجگور ،کیچ ،گوادر ، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

 

آج ( جمعہ ) کو بھی ہرنائی، زیارت،کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللہ، بولان، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ماشکیل، ژوب، شیرانی، بار کھان، کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ قلعہ سیف اللہ، زیارت اور قلعہ عبد اللہ میں برف بار ی اور اگلے 48سے 72گھنٹوں کے درمیان زیارت ، پشین ، قلعہ عبد اللہ، ژوب بارکھان، کو ہلو، سبی، کوئٹہ میں ژالہ باری اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ 

 

محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں25 ، پسنی میں12 ، کوئٹہ میں04 ، چمن میں02 ، پنجگور میں01،خضدار میں 0.3، کوئٹہ میں 8.6، لورالائی میں 1.0، پشین میں 3.5، زیارت میں 12.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔