یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںخاران میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری...

خاران میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج چار بجے خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ عرصہ دراز سے پاکستانی فورسز کے لئے مخبری کا کام کر رہا تھا۔

مہراللہ یلانزئی ولد سہراب اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر  بلوچوں کے اغوا، گھروں کی نشاندہی اور کئی فوجی آپریشنوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ خاران کے علاقوں تَنک، کلّگ، گواش میں چوری اور ڈکیتی میں بھی ملوث رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کو تنظیم کی طرف سے کئی دفعہ  تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ دشمن ریاست کے لئے کام کرنا چھوڑ دے لیکن وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لوگ قابض دشمن فوج کے لیے مخبری اور سہولت کاری سے باز رہیں ورنہ انکے ساتھ قابض دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز