چابہار ( ھمگام نیوز) 27 مارچ کی صبح چابہار میں دو نوجوان بلوچ بھائیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی والدہ کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا، ان دونوں نوجوان بھائیوں کی شناخت عبدالنصیر بامری کے فرزند کے طور کی گئی ہے جو کہ دلگان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ

 ایک شہری کے مطابق: 27 مارچ کی صبح تقریباً 5:30 بجے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہمارے کے قریب فائرنگ کی خوفناک آواز سنتے ہی سب جاگ اٹھے اور گلی میں کسی خاتون کی چیخ کی آواز سنائی دی۔ یہاں تک کہ جن مسافروں نے پارک میں خیمے لگائے تھے وہ بھی جائے حادثہ کی طرف چلے آئے ـ

زخمیوں میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دوسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ کہ پارک کے قریب سیکورٹی کیمرا بھی لگے تھے پھر بھی قاتل آسانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ـ