راسک ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے پیرکور کی سرحد پر درجنوں بلوچ فیولر کے گاڑیاں الٹ گئیں۔

 کہا جاتا ہے کہ بلوچ ڈرائیوروں کی ایندھن لیجانے والی گاڑیاں اس علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب میں پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں اور ندی کے بڑھتے ہوئے پانی سے درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔

  رپورٹ کے مطابق کئی گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل سے بھری ہوئی تھیں اور ان میں سے کئی خالی تھیں۔

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں مناسب ملازمتوں کی کمی یا ان غیر بلوچوں کی براجمانی کی وجہ سے زیادہ تر بلوچ افراد فیول ٹرانسپوریشن کے پرخطر کام میں مصروف ہیں اور چونکہ قابض ایران اس کام کو اسمگلنگ سمجھتا ہے، اس لیے ہر سال سینکڑوں بلوچ جو کہ ایندھن کے کارباروبار سے آرمی کی فائرنگ سے شہید ہو جاتے ہیں۔ جبکہ رہی کسر سڑک حادثات پوری کرتے ہیں۔