حیدرآباد (ہمگام نیوز) سندھ، ڈے کے دن مظاہروں کے خوف سے پاکستان رینجرز اور پولیس نے سندھ یونیورسٹی کو گھیرے میں لیکر کی طالب علموں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں سندھ اسٹوڈنٹس سبھا کے رہنما اسلم سندھی، جساف رہنما جبار بوزدار، جساف آریسر کے صدر علی رضا بروہی سمیت کئی بلوچ اور سندھی طلبہ شامل ہے۔

طلبہ کو جساف کی جانب سے سندھ ڈے کے پروگرام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی میں سندھی طلبہ اور رینجرز، پولیس کے درمیان گشدگی برقرار ہے۔

 سندھ ڈے پر پاکستانی فورسز کا حملہ، طالب علموں اور اسٹوڈنٹس رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔

دوسری جانب طالب علموں نے بڑی تعداد میں آرٹس فیکلٹی سے سینٹرل لائبریری تک ریلی نکالی جس میں سندھ کا قومی پرچم لیکر آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

آخری اطلاعات آنے تک ابھی سندھ یونیورسٹی پولیس اور رینجرز کے گھیرے میں ہیں۔