کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے میں رات کی تاریکی میں 4 بجے قابض پاکستانی فوج نے مقامی آبادی کے گھروں پر حملہ کرکے دو بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے “گِھنہ” میں رات کی تاریکی میں تقریباً 4 بجے کے وقت قابض پاکستانی فوج نے مقامی آبادی کے گھروں میں گھس کر بلوچ چادر و چاردیواری کی پامالی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید زد کوب کیا اور وہاں سے دو بلوچ نوجوانوں کو زبردستی اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت صغیر ولد رحیم بخش اور اختر ولد علی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان میں آئے روز پاکستانی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے نام پر گھروں پر حملے، خواتین و بچوں پر تشدد اور نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔