کیچ (ہمگام نیوز) تمپ سرنکن کے نوجوان رحمدل بلوچ ولد اسماعیل بلوچ کراچی ایئرپورٹ سے ابو دبئی جارہے تھے 23 مارچ 2023 کو کرچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

لاپتہ رحمدل بلوچ کے اہلخانہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی رحمدل کئی عرصے سے دبئی میں مزدوری کرہے تھے گزشتہ مہینے جب وہ چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس دبئی جارہے تھے تو کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوئے۔

اہلخانہ کے مطابق جب ہم کو ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تو ائیرپورٹ حکام سے پتہ لگایا تو وہ کسی بھی پتہ دینے سے گریز کرہے تھے حلانکہ یہ ائیرپورٹ حکام کی زمےداری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ وہ ائیرپورٹ کے حدود سے لاپتہ ہیں لیکن وہ کسی بھی بات کہنے سے گریز کرہے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ بلوچ کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں۔

اہلخانہ نے مزید کہا ہے کہ رحمدل ایک پر امن شہری ہیں جو ایک مدت سے دبئی میں مزدوری کرہے تھے اور ان کا کسی بھی تنظیم یا ریاست مخالف ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہزا انہیں بازیاب کیا جائے۔

آخر میں انہوں نے کمشنر مکران اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ رحمدل کی بازیابی کے لئے اپنی زمےداریاں پوری کریں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں عرصہِ دراز سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے مختلف طریقوں سے بلوچ نوجوانوں کی جبراً گمشدگیاں جاری ہیں جب کہ رحمدل کے حوالے سے خدشات یہی ہیں کہ انہیں پاکستانی اداروں نے ہی جبراً لاپتہ کیا ہے۔