کیچ (ہمگام نیوز) تمپ میں موبائل کمپنی کے ٹاور کو جلا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمپ علاقے کونشقلات میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل کمپنی “وارد” کے ایک ٹاور کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔

ماضی میں کئی مرتبہ پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاوروں کو بلوچ مسلح تنظیموں نے تباہ کیا ہے جس پر یہ الزام تھا کہ وہ ٹریسسنگ میں بطور معاون ریاستی اداروں کیلئے استعمال ہورہے ہیں تاہم مزکورہ حملے کی زمےداری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔