ایرانشہر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر خاش براستہ یرانشہر کے محور میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوا۔
اس تیلکش کی شناخت شہرام پسکوہی ہے جوکہ پسکوہ ضلع کے سب و سوران علاقے کا رہائشی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ خاش سے پندرہ کلومیٹر دور پیش آیا اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔















