کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاردہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دو اپریل کو گذشتہ شب  بارہ بجے تمپ کے علاقے آسیاباد میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیاہے۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو اپریل کو ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشقلات میں رات 8 بجے  وارد کمپنی کے موبائل فون ٹاور کی مشینریز پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون کمپنیاں بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔