سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں شام کے ایک بلوچ شہری بغیر پیشگی انتباہ کے، سراوان محور پر قابض ایرانی فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سراوان میں قابض فورسز کی فائرنگ سے اس بلوچ شہری کی شناخت 40 سالہ “حسن سیاہانی ولد یار محمد کے نام سے ہوئی جو کہ سراوان شہر کے گاؤں نگان بالا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ہر سال قابض ایرانی سکیورٹی فورسز اور فوجی اہلکاروں اور بسیج فورسز کی براہ راست فائرنگ سے متعدد شہری شہید ہوجاتے ہیں اور ان افراد کے لواحقین کی شکایات پر عدالتی نظام کبھی بھی تحقیقات نہیں کرتا۔ اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا سنائی جاتی ہے۔















