گوادر ( ہمگام نیز 640 تھیلے گندم سے لدا61 ٹن ٹریلر کوسٹل ہائیوے پر حادثے کا شکار، کوسٹل ہائیوے 8 گھنٹے تک ٹریفک روانی کے لئے مکمل طور پر بند رہا، گاڑیوں و مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، اور لوڈ کے سبب ٹریلر کے بریک فیل ہوگئے، مزکورہ ٹریلر گوادر سے کراچی جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گوادر سے کراچی جانے والا ٹریلر جس کا رجسٹرڈ نمبرTLN-780 مکران کوسٹل ہائیوے کنڈ ملیرسے چار کلو میٹر دور نلی کے مقام پر بریک فیل ہونے کے سبب موڈ کاٹتے ہوئے کوسٹل ہائیوے کے بیچوں بیچ پھسل کر پھنس گیا جس کے باعث کوسٹل ہائیوے پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہوکر رہ گیا ۔

اور مسافر بسوں و دیگر مال بردار گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،مزکورہ ٹریلر 61 ٹن، 640 تھیلے گندم سے لدا ہوا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بریک فیل ہونے کا سبب اور لوڈ بتایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں کوسٹل ہائیوے اٹھ گھنٹے سے زائد طویل عرصے کے بعد ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا، تاہم کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کوسٹل ہائیوے پولیس کے مطابق کوسٹل ہائیوے کو ٹریفک کی روانی کے لئے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔