پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بار پھر بلوچ شہریوں کے...

سراوان: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بار پھر بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری جاری ہے

سراوان ( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو قابض ایرانی فورسز اسلامی انقلابی گارڈ کور اور سروان کی بسیج فورسز نے احمد آباد گاؤں پر حملہ کیا اور تقریباً پچاس رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

 کہا جاتا ہے کہ ان زیر تعمیر مکانات کو مسمار کرنے کے دوران آئی آر جی سی کے دستوں نے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر انہیں تباہ کر دیا اور ان مکانات کے مالکان کو گرفتار کرنے اور مقدمہ چلانے کی دھمکی دی۔

 رپورٹ کے مطابق علاقے میں قابض ایرانی حکومتی فورسز کا حملہ پیشگی انتباہ کے بغیر تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب لوگ ان گھروں کو بنانے کے لیے کروڑوں ایرانی تمن خرچ کر چکے ہیں اور ان میں سے کچھ نے قرضے لے کر گھر بنانا شروع کر دیے ہیں۔

 احمد آباد گاؤں سراوان کے مضافات اور وسطی حصے میں واقع ہے اور اس کی آبادی 1,300 نفوس سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قابض ایرانی حکومت مقبوضہ بلوچستان کے دیہاتوں اور گاؤں میں صدیوں سے آباد بلوچ مکینوں کی رہائشی مکانات حملہ کرکے انکی مسماری کرنے کے بعد وہاں سرکاری تعمیرات کے نام پر غیر بلوچوں کو لا کر آباد کرنا چاہتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز