اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے وزیر دفاع نے افغانستان میں حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ خواجہ آصف نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ پاکستان مخالف عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنے میں ناکام رہے تو اسلام آباد افغانستان کے اندر ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ فروری کے آخر میں انہوں نے اپنے دورۂ افغانستان میں طالبان رہنماؤں کو یاد دلایا تھا کہ وہ سرحد پار سیکیورٹی کے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

وزیرِ دفاع کے مطابق انہوں نے طالبان رہنماؤں کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان پر حملوں اور اس کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے سے نہ روکا گیا تو پھر پاکستان کارروائی کرے گا۔

ان کے بقول “اگر ایسا نہ کیا گیا تو کسی وقت ہمیں کچھ اقدامات کرنا ہوں گے، جو یقینی طور پر ہوں گے۔ افغان سر زمین پر جہاں بھی ان کی پناہ گاہیں ہوں گی، ہمیں انہیں نشانہ بنانا پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان فوج اور خفیہ ایجنسیوں نے پہلے ہی افغانستان اور کئی ممالک میں مقیم بلوچ مہاجرین پر کئی حملے کیے ہیں جس میں بہت سے بلوچ شہید ہوچکے ہیں دنیا بھر میں مقیم بلوچ مہاجرین کے زندگیوں کو پاکستان سے خطرہ ہیں اس معاملے پر بلوچ تنظیمیں عالمی سطح پر آواز آٹھاتے رہے ۔