شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںیمن میں حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ:...

یمن میں حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ: ریڈ کراس

سویزرلینڈ ( ھمگام رپورٹ) حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان سیکڑوں قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جو ملک میں نو سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔ بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے کہا کہ قیدیوں کو لے جانے والے طیاروں نے ایک ہی وقت میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا اور حکومت کے زیر کنٹرول شمالی شہر ماریب سے اڑان بھری ہیں۔

پہلے دن 250 حوثی قیدیوں کو رہا کیا گیا، جس کے بدلے میں حکومت کے اتحادیوں کی جانب سے تقریباً 70 قیدیوں کو صنعاء کے ہوائی اڈے سے عدن ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جن میں سابق وزیر دفاع میجر جنرل محمود الصبیحی اور میجر جنرل ناصر اور سابق صدر عبد ربو منصور ہادی کے بھائی منصور ہادی بھی شامل ہیں ۔ تبادلے کا عمل جو تین دن تک جاری رہے ۔

آئی سی آر سی کی میڈیا ایڈوائزر جیسیکا موسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماریب سے پہلی پرواز اور صنعا سے پہلی پرواز روانہ ہو گئی ہے مارب صنعاء کی پرواز میں اڑتالیس سابق زیر حراست افراد سوار تھے، اور صنعا مریب کی پرواز میں 42 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز