کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہماری معزز خواتین کا دشمن کا سستا اور جعلی میڈیا ٹرائل اس کی احساسِ کمتری کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وہ (یعنی ریاست ادارے) اس فریب میں مبتلا ہیں کہ وہ بلوچ خواتین کو مزاحمت سے دور رکھ سکتے ہیں۔ ہمارے پاس 500 سال سے زیادہ خواتین کی تاریخ ہے جو ہمارے دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتی ہیں اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بلاشبہ بلوچوں کی اکثریت ہمیشہ پاکستانی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے۔ میں اپنی قوم سے ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔ دشمن میدان میں جنگ ہار چکا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں ہے کہ ہم اپنی خودمختاری دوبارہ حاصل کر لیں۔