چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبولان کے مختلف علاقوں میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا گشت، لوگوں میں...

بولان کے مختلف علاقوں میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا گشت، لوگوں میں خوف و ہراس

بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں تور ڈبر، تورشار اور زرغون میں پاکستانی خفیہ اداروں کے مسلح کارندے گشت گشت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارندے خود کو آزادی پسند تنظیم کے سرمچار ظاہر کرکے مقامی لوگوں سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عوام نے مختلف مقامات پر 10 سے 15 کارندوں پر مشتمل ڈیتھ سکواڈ کے مسلح گروپ دیکھے ہیں، جوکہ مری اور براہوی بولنے والے خفیہ اداروں کے لوکل ایجنٹ ظاہر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولان کی طرح مقبوضہ بلوچستان کے دیگر مختلف علاقوں میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندے پاکستانی فوج و انٹیلیجنس کی ایماء پر گشت کرتے ہیں اور خود کو سرمچار ظاہر کرکے مقامی لوگوں کو تنگ کرنے کے علاوہ ان سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز