ہمگام رپورٹ
بلوچستان بھر سے جبری گمشدیوں کا شکار لاپتہ افراد کے لواحقین نے بلوچستان کے تین مختلف شہروں کوئٹہ، گوادر اور خضدار میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عید کے روز سہہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خضدار شہر میں پمفلٹس تقسیمس کی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کیخلاف عید کے روز دوپہر تین بجے شہید عبدالرزاق چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
گوادر سے تین جولائی 2015 کو لاپتہ ہونے والے عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے دن ماہل بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے گوادر میں صدف ہوٹل سے سید یاتگار چوک تک شام 5 بجے ریلی نکالی جائے گی۔
اعلامیوں میں سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر بالخصوص عوال الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتجاج و ریلی میں بھر پور شرکت کرکے لاپتہ افراد کی اہلخانہ کی آواز بنے۔