کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے جب کہ دو مزید جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔
بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے 9 اپریل 2016 کو لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر عبدالشکور ولد فتح محمد سات سال بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
بازیاب ہونے والوں میں شیرزمان ولد شربت خان بلوچ بھی شامل ہیں جن کو اچکزئی پلازہ کوئٹہ سے پاکستانی فوسز نے انکے ساتھی شعیب ولد علی اکبر کے ہمراہ لاہتہ کیا تھا تاہم شعیب تاحال لاپتہ ہے۔
پاکستان کے صوبے پنجاب شہر راولپنڈی سے دو بلوچ مزدوروں کو نامعلوم گاڈی سوار پاکستانی اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا جنکی شناخت ظاہر شاہ اور شہزاد کے ناموں سے ہوئیں جو بارکھان کوہلو کے رہائشی ہیں۔