خضدار / تمپ (ہمگام نیوز) خضدار شہر سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا ہے جب کہ تمپ کے نواحی علاقے سے مزید ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 جون 2021 کو علی اسپتال سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوان لیاقت زہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

لیاقت زہری کے ساتھ لاپتہ ہونے والے تابش وسیم کو گزشتہ سال خاران میں پاکستان آرمی نے جعلی مقابلے میں شہید کرکے لاش پھینک دی تھی جسے نام نہاد و بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے نام پر مقابلے کا نام دیا گیا۔

دریں اثنا کیچ کی تحصیل تمپ کے نواحی علاقے دازن میں تیل کی منڈی سے پاکستان آرمی نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت واحد ولد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔