چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںایران شہر میں قابض ایران نے دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی

ایران شہر میں قابض ایران نے دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی

ایران شہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو فجر کے وقت پہرہ/ایران شہر کے جیل میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔

 پھانسی پانے والوں میں سے محمود رحمانی ولد رئیس ساکن نایگون ایران شہر اور 42 سالہ عید محمد ولد جمعہ ساکن جلگاہ ایران شہر شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق محمود پر قتل کا الزام عائد کیاگیاتھا کہا جاتا ہے اور وہ بارہ سال تک جیل میں تھا ۔

 واضح رہے کہ اس قیدی کے اہل خانہ گزشتہ روز اس سے آخری ملاقات کرایا گیا تھا۔

مزید اطلاع کے مطابق عید محمد کو 2011 میں قتل کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تب سے ایران شہر جیل میں قید تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز