پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںکسرکند ، سیلابی ریلے میں بہہ کر عمر رسیدہ خاتون جانبحق

کسرکند ، سیلابی ریلے میں بہہ کر عمر رسیدہ خاتون جانبحق

کسرکند ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 27 اپریل کو کسرکند شہر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک عمر رسیدہ خاتون جانبحق ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کسرکند کے نواحی علاقے میں دریائے پاسک کے کنارے اپنے مویشیوں کے فارم میں کام کرنے والی 65 سالہ خاتون سیلابی ریلے پھنس کر پانی کے تیز بہاؤ اسے لے گئی جس وہ وہ ڈوب کر جانبحق ہوگئی ۔

 کہا جاتا ہے کہ یہ خاتون اپنے مویشیوں کو بچانے گئی تھی جو اس کے گھر والوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے کے بعد ندی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے لیکن سیلابی ریلے کے بیچ میں پھنس جانے کی وجہ سے پانی اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

واضح رہے کہ اورنج ویدر وارننگ جاری ہونے کی وجہ سے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں سفر کرنے اور گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور یہاں تک کہ کسی بھی ندی، نہروں اور پہاڑی بلندیوں تک جانے سے گریز کریں۔

 دریں اثنا، ٹیلی ویژن تک رسائی اور شدید فلٹرنگ اور انٹرنیٹ کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر شہری کھیتی باڑی کرنے والے شہری اور خانہ بدوش موسم کی خبروں تک رسائی نہیں رکھتے۔

تصویر۔ آرکائیو سے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز