چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںیزد جیل میں تین بلوچ شہریوں سمیت پانچ قیدیوں کو پھانسی دے...

یزد جیل میں تین بلوچ شہریوں سمیت پانچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

یزد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج 4 مئی کو فجر کے وقت یزد جیل میں پانچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی جن میں تین بلوچ شہری، ایک افغان شہری اور ایک یزد شہری شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ قیدیوں کی شناخت زاہدان سے 32 سالہ صبور شاہ بخش، ریگان شہر سے 34 سالہ امیر رامشک ​​اور زاہدان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ عبدالبصیر بژم توتازہی کے ساتھ کی گئی ہے۔ تمام قیدیوں پر منشیات سے متعلق جرائم کا الزام لگایا گیا تھا ۔

 کہا جاتا ہے کہ صبور اور امیر کو 2020 کے اوائل میں اور عبدالبصیر کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 نیز حال وش نیوز ایجنسی نے ایک افغان شہری کو منشیات کے الزام میں اور ایک یزد شہری کو “قتل” کے الزام میں پھانسی دیے جانے کی خبر شائع کی ہے ۔ تاہم اطلاع موصول ہونے کے وقت ان دونوں افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ۔

جبکہ کہا کہا جاتا ہے کہ دو مزید بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے تاہم ان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قابض ایران کے ہاتھوں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اس سے کئی بلوچ قیدیوں کے خاندانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز