یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںگلستان میں قابض ایرانی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ...

گلستان میں قابض ایرانی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ میڈیا کارکن گرفتار

گلستان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو ایرانی صوبہ گلستان کے ضلع فندرسک کے گاؤں رضا آباد میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ میڈیا کارکن کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار اس بلوچ نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد رضا حسن زہی گورجیج کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اس شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر صبح چھ بجے کے قریب اسے گرفتار کر لیا۔

 جبکہ ان کی گرفتاری کے بعد اس بلوچ شہری کے اہل خانہ نے محکمہ انٹیلی جنس اینڈ جسٹس میں بار بار اپیل کرنے کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا اور وہ اپنے بچے کی صحت اور گرفتاری کے حوالے سے پریشان ہیں۔

 واضح رہے کہ محمد رضا ورچوئل اسپیس اور انسٹاگرام پلیٹ فارم پر سرگرم تھا اور ورچوئل اسپیس میں مولوی محمد حسین گورگیج سے متعلق کلپس شائع کرتا تھا، اور جبکہ اس نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا صرف مولانا گورگیج کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز