چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپنجگور ایرانی زائد المعیاد خوردنوش کھانے سے ایک نوجوان جان کی بازی...

پنجگور ایرانی زائد المعیاد خوردنوش کھانے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا

پنجگور (ہمگام نیوز) تسپ میں ایک نوجوان احتشام ولد محمد صدیق نےزائد المعیاد ایرانی خوردونوش کھانے کی وجہ سےجان کی بازی ہارگیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زاہد المعیاد ایرانی بست دودھ اس نے اپنے ہی رشتے دار کے دکان سے لیاتھا ہم فوڈ اتھارٹی بلوچستان ،پنجگور سے درخواست کرتے ہیں کہ جتنے بھی علاقے میں جنرل اسٹورز ہیں چیک کریں اور جو زاہد المعیاد غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے کاروبار سے منسلک ہر شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

صحت دشمن عناصر کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ، عوام کی بہتر صحت اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اشیاء خوردونوش کا بھی معائنہ کیا جائے فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے عوام تک معیاری خوراک قسم کی ملاوٹی خوراک و اشیاء مضر صحت ہوتی ہیں جن سے لوگوں کو مختلف موذی امراض لاحق ہوتے ہیں۔

ملاوٹی اشیاء فروخت سے متعلق فوری طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ ذاتی فائدے کیلئے صحت عامہ سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز