سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبی یو ای ٹی خضدار انتظامیہ اور طلبہ کے مابین مذاکرات کامیاب

بی یو ای ٹی خضدار انتظامیہ اور طلبہ کے مابین مذاکرات کامیاب

خضدار( ہمگام نیوز)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی رجسٹرار خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر سید جلال شاہ کررہے تھے جب کہ مذاکراتی ٹیم میں یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر شبر نقوی ڈاکٹر لیاقت لہڑی انجینئر رضا زہری ڈاکٹر جہانگیر شاہ شامل تھے ۔ گورنر بلوچستان کی نمائندگی شفیق الرحمن ساسولی کررہے تھے جب کہ طلبا کی جانب سے بالاچ عثمان و دیگر مذاکرات میں شامل تھے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور مطالبات کے لئے احتجاج کرنے والے طلبا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور چلے ۔ اور گزشتہ شام سے آج جمعہ کی صبح تک ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور طلبا نے اپنا احتجاج ختم کردیا ایڈمن بلاک و دیگر دفاتر کھل گئے ۔ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے وفد اور ان تمام طبقات کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے مذاکرات کے لئے کوشاں رہے خضدار یونیورسٹی آئے اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز