سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںصالح آباد شہر کی پولیس نے تین بلوچ کو گرفتار کر لیا

صالح آباد شہر کی پولیس نے تین بلوچ کو گرفتار کر لیا

صالح آباد( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق صالح آباد شہر میں پولیس نے تین بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق 8 مئی کو ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے شہر صالح آباد میں قابض ایرانی پولیس اہلکاروں نے تین بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 رپورٹ کے ان تین بلوچ نوجوانوں “گل محمد دروگر رخشانی” ولد رحمان، “ہادی گورگیج” ولد ملا عبدالرحمن اور “محمود پوریان گورگیج” ولد احمد کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

 ایک باخبر ذرائع نے رپورٹر کو بتایا: “صبح 6 بجے کے قریب، پولیس اہلکاروں الگ الگ ان تینوں افراد کے گھر گئے اور انہیں ان کے گھروں کے اندر سے گرفتار کر لیا۔”

 اس ذرائع نے مزید کہا: “گرفتاری کے بعد پولیس کے اہلکار ان تینوں افراد کو صالح آباد کی عدالت میں لے گئے اور عدالت کے پچھلے دروازے سے ایک وین کے ذریعے باہر لے گئے اور مشہد منتقل کر دیے گئے، اور تاہم ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کس حال میں ہیں۔

 جبکہ ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ، لیکن مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کی ممکنہ وجہ غیر قانونی نقل و حمل اور “افغان مہاجرین کی ترکی بارڈر پر منتقلی ہے “

یہ بھی پڑھیں

فیچرز