زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعرات 11 مئی کو زاہدان میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار شدہ اس بلوچ شہری کی شناخت زاہدان سے تعلقرکھنےوالے”امین” کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض سیکورٹی فورسز نے بغیر کسی وضاحت کے اسے ایک گلی میں اس کے گھر کے قریب سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
خبر لکھے جانے تک اس بلوچ شہری کے الزام اور گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ زاہدان میں عوامی مظاہروں کے بعد قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے متعدد شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کی حالت زندگی کے بارے اب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آیا ہے۔