جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںزاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد جاں بحق

زاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد جاں بحق

زاہدان (ہمگام نیوز) گزشتہ روز 14 کی شام کو ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ فیولر کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جس سے تیل سے بھری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی ـ یہ حادثہ پسکووہ کے محور میں پیش آیا ـ

رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سائپا گاڑی اور ایک بھاری گاڑی کے درمیان ہونے والے حادثے کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور فیولر کی موت ہوگئی۔

دوسرا واقعہ پیر 15 مئی کو خاش زاہدان محور پر ایک بلوچ فیولر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیل سے بھری گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور بلوچ تیلکش کی موت واقع ہوئی۔

تاہم رپورٹ مرتب ہونے تک ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک اس بلوچ فیولر( تیلکش) کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں ایندھن بردار گاڑی مکمل طور پر جل گیا ـ

تیسرا واقعہ ہرمزگان محور میں پیش آیا جس کے نتیجے ایک بلوچ فیولر سمیت دیگر پانچ افراد جانبحق ہوگئے ـ یہ واقعہ پیر کے روز 15 مئی کو ہرمزگان محور میں سائیپا گاڑی اور پیوجیٹ کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں پیش آیا جس ست بلوچ فیولر سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم اس واقعہ میں بھی جانبحق افراد کی شناخت کی بارے میں تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہو سکی ہے ـ

چوتھا واقعہ ایرانشہر/ پہرہ میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی فائرنگ سے بلوچ فیولر شہید ہوگیا تھا ـ رپورٹ کے مطابق 15 مئی کی شام کو قابض ایرانی مرصاد فورسز کے اہلکاروں نے بلوچ فیولر کی گاڑی کی طرف براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور اس کا ڈرائیور شہید ہوگیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 24 سالہ جما سرافرازی آہورانی ولد علی سرفرازی آھورانی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ خیر آباد نائگون پہرہ/ایرانشہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 بتایا جاتا ہے کہ جما کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی ریل سے ٹکرا گئی اور اس کی موت ہو گئی۔

دریں اثنا پانچواں واقعہ ایرانشہر خاش محور پر پیش آیا ـ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی شام ایرانشہر خاچ محور پر ایک بلوچ ایندھن بردار گاڑی کی ٹائر پھٹنے کے بعد تیل سے بھری گاڑی اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جانبحق ہوگیا ـ

ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک اس بلوچ تیلکش کی شناخت مجیب بامری ولد محراب ہے جو کہ خاش کے گاؤں گونیچ سے تعلق رکھتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز