چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ نوجوان بنیامین کوہکن کو زاہدان جیل کے قرنطینہ وارڈ منتقل کر...

بلوچ نوجوان بنیامین کوہکن کو زاہدان جیل کے قرنطینہ وارڈ منتقل کر دیا گیا، پھانسی دینے کا خطرہ

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار شدہ بلوچ نوجوان بنیامین کوہکن کو زاہدان کے مرکزی جیل کے قرنطینہ وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کوہکن کو پھانسی دیئے جانے کا خطرہ ہے ۔

 ایک باخبر ذرائع کے مطابق آج 17 مئی کو بنیامین کے اہل خانہ اس کے بارے میں خبر لینے کے لیے جیل سینٹر گئے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بینیامین کو تین دن پہلے قرنطینہ وارڈ منتقل کیا گیا ہے ۔ جہاں انہیں پھانسی دیئے جانے کا خطرے کا سامنا ہے۔

16 سالہ بنیامین کوہکن ولد حمید رضا کو 4 جنوری 2023 کو “قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے ” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سینٹر جیل کے سربراہ غلامی نے گرفتاری سے پہلے بنیامین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی اور گرفتار کرنے کے بعد اعتراف جرم حاصل کرنے کے لیے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے قابض ایرانی پولیس، آرمی اور دیگر سیکیورٹی فورسز جب کسی بلوچ شہری کو گرفتار کرتے ہیں تو ان تشدد کرے زبردستی اعتراف جرم کرواتے ہیں اور بعد میں ان کی زندگی کا فیصلہ کرتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر کسی دباؤ کا سامنا نہ ہو ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز