لاہور (ہمگام نیوز) جاوید بلوچ اور دیگر گمشدہ بلوچ طالب علموں کی بازیابی کیلئے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل (فیصل آباد) نے ٹوئٹر پر مہم چلانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق جبری طور پر لاپتہ ہونے والے جاوید بلوچ اور دیگر گمشدہ بلوچ طالب علموں کی بازیابی کیلئے کل یعنی 18 مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ٹوئٹر پر ہیشٹیگ #ReleaseJavedBaloch, #SaveBalochStudents اور #EndEnforcedDisappearances کے تحت آگہی مہم چلا چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ جاوید بلوچ کو 4 مئی کو بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستان اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

جاوید بلوچ زرعی جامعہِ فیصل آباد سے شعبہِ زراعت میں گریجویٹ ہیں اور خضدار کے نجی اسکول میں بطور استاد وہ بچوں کو پڑھاتے تھے۔