خضدار (ہمگام نیوز) نرسنگ کالج خضدار میں کئی محرومیوں کیخلاف طالبات نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں نرسنگ کالج خضدار ادارے میں غیر اصولی، اساتذہ اور بنیادی سہولیات نہ ہونے جب کہ دو سالوں سے اسکالرشپ کی عدم ادائیگی کیخلاف ڈی سی افس کے باہر طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طالبات مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے, طالبات نے ڈی سی دفتر پر شدید نعرے بازی بھی کی۔