شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی بارڈر...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کے 6 اہلکار ہلاک

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 21 مئی کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں “مزن سر” چوکی پر کے قریب نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی بارڈر فورسز کے درمیان ایک جھڑپ ہوا اس جھڑپ میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے ـ

تفصیلات کے مطابق جعلی سرحد گولڈ اسمتھ لائن کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بارڈر فورسز اہلکاروں میں سے حسین بادامکی»، «علی غنی با تدبیر»، «رضا برجی»، «محمد جمالزاده»، «یونس سیفی نژاد»، «ناصر حیدری» کی شناخت ایرانی میڈیا نے کر دیا ـ
بعض اطلاعات میں کئی دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں ـ
ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز