دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسنندج میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے ہاتھوں بلوچ نوجوان...

سنندج میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کی گرفتاری

سنندج ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ کردستان کے مرکزی شہر سنندج میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے شدید تشدد کے بعد ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

 تفصیلات کے ایرانی زیر قبضہ کردستان کے شہر سنندج میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے شدید تشدد کے کے بعد 22 سالہ فرامرز ولد خداداد ریکی ساکن زاہدان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـاس بلوچ نوجوان کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

 ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اپنی گرفتاری کے بعد فرامرز نے اپنے اہل خانہ کو فون کیا اور کہا کہ وہ مجھے سنندج سے زاہدان ڈی پورٹ کر دیں گے۔

 اس کال کے بعد گھر والوں کو اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔فرامرز کے والد کا انتقال ہو گیا اور وہ خاندان کا سربراہ تھا۔ اس پر زاہدان میں سرکاری ایجنٹ کو فائرنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔واضح رہے کہ اس کے بھائی محمد ریگی کو پہلے ہی 8 مارچ 2023 کو زاہدان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ایجنٹوں کی براہ راست فائرنگ سے شہید کر دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز