میناب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز میناب کے گوجک گاؤں کے مکینوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوئی اور دو مکانات مسمار کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی جس پر میناب ( مین آپ) شہر کے پراسیکیوٹر کی منظوری سے یہ مسماری عمل درآمد میں لایا گیا ـ

  رپورٹ کے مطابق اس تنازعہ میں گاؤں کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، اطلاع ملنے تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ گھر ایک سادہ لوح مزدور کا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گھر محنت کی رقم اور قرض سے بنایا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلوں پر حالیہ برسوں میں مختلف حیلہ بہانے سے گھروں کی تباہی اور بلوچ سرزمینوں پر سرکاری اداروں اور دفاتر کی تعمیر سمیت قبضے میں تیزی آئی ہے اور ایران آبادی اور علاقائی ایڈجسٹمنٹ کے نسل پرستانہ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔