زاہدان (ہمگام نیوز) آج نماز جمعہ کے خطاب کے دوران مولوی عبدالحمید اسماعیل زاہی نے کہا سرکار نے ایران بھر میں کم از کم ستر وکلاء کو بلا کر انہیں گرفتار کیا ہے اس نے کہا دنیا میں کہاں وکیل کو طلب کر کے قید کرتے ہیں؟ ایک وکیل کا کام لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ وکیل کو جیل میں ڈالتے ہیں تو پھر کس کو ہمت ہوگی جو لوگوں کا دفاع کرے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد کو تہران میں پراسیکیوٹر کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا وہاں سب کو گرفتار کیا گیا۔ بوشہر لائرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن عادل مقداس نے بتایا کہ طلب کیے گئے وکلاء کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔

مولوی عبدالحمید نے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کی کارکردگی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو قوم کا ایوان ہونا چاہیے اور اس کا فرض ہے کہ وہ حکومتوں کے کام کاج پر نظر رکھے اور آئین کے نفاذ کی نگرانی کرے۔