یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںایف بی ایم (کراچی) کی جانب یومِ آسروخ کی مناسبت سے تقریب...

ایف بی ایم (کراچی) کی جانب یومِ آسروخ کی مناسبت سے تقریب منعقد

کراچی (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موؤمنٹ کراچی چیپٹر کی جانب سے 28 مئی بروز اتوار کو یوم سیاہ کی صورت میں منایا گیا کیونکہ اس دن بلوچ سرزمین پر فاشسٹ ریاست پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے جس سے گزشتہ پچیس سالوں سے بلوچ قوم مختلف شکل میں اذیت بھری زندگی گزار رہی ہے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ایٹمی دھماکہ کیا گیا یا ایٹمی حادثہ رونماء ہوا تو وہاں تابکاری کے اثرات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے لیکن بلوچستان میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، صرف جوہری تجربات تک محدود نہیں ہے بلکہ پاکستان نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے بلوچستان میں اپنے ایٹمی اثاثے بھی ذخیرہ کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی تابکاری کی صورت میں بلوچ عوام اس سے شدید متاثر ہے، پاکستان ایک غیر قانونی جوہری ہتھیاروں کی ریاست ہے جسے ایٹمی ملک بنانے میں امریکہ جیسے ممالک کی حمایت حاصل تھی لیکن آج پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے دنیا شدید تشویش میں لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ این ٹی پی کا رکن ہے اور نہ ہی پاکستان نے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کیے ہیں بلکہ آج پاکستان انہی ایٹمی اثاثوں کے بل بوتے پر دنیا کو بلیک میل کررہا ہے اور یہ تاثر دے رہا ہے کہ اگر پاکستان کے ایٹمی اثاثے شدت پسندوں کے ہاتھوں لگ گئے تو دنیا تباہ ہوجائے گی۔

مقررین نے مزید کہا کہ دنیا کو چاہیئے کہ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ضبط کرکے انہیں گزشتہ پچیس سالوں سے ان دھماکوں میں متاثر ہونے والی بلوچ عوام پر مختلف بیماریوں اور ان کے اثرات پر ان کا محاسبہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز