کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز اکتیس مئی کو علی الصبح تین بجے گوادر میں موبائل فون کی ٹاور پر حملہ کرکے نذرآتش کردیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے گٹی ڈور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کی جاسوسی کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔