کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں انسان حقوق کے لئے کام کرنے والے کراچی کے وکیل جبران ناصر کو لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بھی لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے سیاسی کارکنوں انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کے کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنا اور جبری طور لاپتہ کرنا خلاف قانون ہے بیان میں کہا کہ اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے ان کے فئیر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے ۔
بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرے بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کیلئے آواز کرنے والے وکیل جبران ناصر کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور کو منظر عام پر لایا جائے۔