کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنا لگا ہے جس سے دو خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک شخص فوری طور پر کراچی منتقل۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوشقلات میں علی بٹّی نامی شخص کی اہلیہ ڈینگی وائرس کے سبب انتقال کرگئی انہیں تربت میں ٹیسٹ کے ذریعے ڈینگی کی تشخیص کے بعد علاج شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز دوران علاج وفات کر گئی۔

ادھر چاہسر میں بھی اتوار کے روز نزیر احمد نامی شخص کی زوجہ ڈینگی وائرس سے متاثر تھیں جو ہسپتال میں مناسب علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئیں ۔

اس طرح اتوار ہی کے روز گوگدان میں حاجی بدل خان نامی شخص کا انتقال ہوا، انہیں گزشتہ مہینہ تربت میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد صحت خراب ہونے پر کراچی شفٹ کیا گیا تھا جہاں علاج کے بعد وہ واپس آئے تاہم ان کی صحت سنبھل نہ سکی، ایک مہینہ علالت کے بعد ان کا انتقال کرگئے ۔

مقامی صحافی کے مطابق اسی طرح دو روز قبل جاوید بس ٹرانسپورٹ کے منشی رئیس خلیل نامی شخص کو ڈینگی کے سبب حالت خراب ہونے پر تربت سے کراچی لے جایا گیا جہاں ابھی تک ان کی حالت خراب بتائی جارہی ہے۔